Premium Content

پاکستان میں آئی سی ٹی میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں:وزیراعظم

The Prime minister of Pakistan has said that the skills of ICT are critical for the development of youth and the economy.
Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اطلاعات اور مواصلات کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان میں بے پناہ مواقع موجود ہے جن سے ابھی تک استفادہ نہیں کیا گیا ہے۔ا سلام آباد میں ایشیا پیسفک انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں پاکستانی سرمایہ کاروں نے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے شاندار کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی بہتری کیلئے کی جانے والی کوششوں کی معاونت میں سرگرم ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/december-4-is-the-international-day-of-banks-and-banking-industry-in-pakistan/

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ میں خصوصی مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور آئی ٹی کے شعبے میں زیادہ برآمدات کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کریں۔

Read More: https://republicpolicy.com/wazir-information-technology-punjab/

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایشیا پیسفک انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی الائنس کے چیئرمین ستان سنگھ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos