Premium Content

پاکستان میں انٹرنیٹ فائر وال کی تنصیب: معیشت پر منفی اثرات

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان میں حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، اس سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ سافٹ ویئر ایسوسی ایشن کے مطابق، فائر وال کی وجہ سے ملک کی معیشت کو تقریباً 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

فائر وال کی وجہ سےملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، جس سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور ای کامرس سمیت مختلف شعبوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فری لانسرز کو عالمی پلیٹ فارمز پر کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ کی سست رفتار اور عدم دستیابی کی وجہ سے ملک کی معیشت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔اُدھر حکومت فائر وال کی تنصیب سے انکاری ہے اور کمیٹی اجلاس میں ٹیلی کام حکام نے بھی سروس متاثر ہونے کا ملبہ موبائل کمپنیز پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وائی فائی سروسز پر سب اچھا چل رہا ہے اور پی ٹی اے کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت کو دو ہفتوں کے اندر انٹرنیٹ کی رفتار اور دیگر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کے رکن نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ای کامرس کمپنیاں ملک سے اپنا کاروبار منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس مسئلے پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos