انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستانیوں کا ملک سے باہر جانا خطرناک تو تھا ہی مگر اب ویزے پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو روشن مستقبل کا جھانسہ دے کر ترکیہ میں اغواء کرکے ان سے تاوان وصول کرنے کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔
Read More: https://republicpolicy.com/youth-wants-immigration-it-is-not-brain-drain-but/
ایسا ہی واقعہ پاکستانی طالب علم نعمان الطاف کے ساتھ پیش آیا ہے۔ 17سالہ نعمان الطاف خانیوال کا رہائشی ترکیہ میں زیر تعلیم ہے جسے ترکیہ میں موجود ایک گروہ نے یورپ، یونان منتقلی کا جھانسہ دیکر اغواء کرلیا، گھر والوں سے بھاری رقم وصول کی۔
Read More: https://republicpolicy.com/in-our-foreign-affairs-as-in-our-domestic-life-the-truth-hurts/
یہ کہانی صرف نعمان الطاف کی ہی نہیں ہے بلکہ ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے 8دیگر پاکستانی طلبہ کو بھی اسی طرح جھانسہ دیکر اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان کی ویڈیو تاوان کیلئے ان کے اہل خانہ کو بھی بھیجی گئی ہے
پاکستانی حکام نے ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق اپنی تعلیم مکمل کریں اس دوران کسی گروہ کی باتوں میں آکر اپنی زندگی اور مستقبل خراب نہ کریں۔