پیرس میں دھماکہ، 30 افراد زخمی

[post-views]
[post-views]

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے سے متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں 30 سے افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور فائر فائٹرز جائے واقعہ پر موجود ہیں، دھماکے سے عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  دھماکا گیس لیک یج سےہوا ہے، دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پیرس کے پروسی کیوٹر آفس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پیرس کے ڈپٹی میئر ایڈورڈ سیول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے سے پہلے علاقے میں گیس کی تیز بو پھیلی تھی.

ریسکو ورکرز کی جانب سے ممکنہ طور پر ملبے تلے دب جانے والے دو لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، ریسکو اہلکاروں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

واضح رہے کہ جنوری 2019 میں بھی گیس لیک یج کے باعث ہونے والے ایک دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ اسی سال اپریل کے مہینے میں ناٹریڈم کیت ھیڈرل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے تاریخی عمارت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos