پاکستان مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی میں شامل تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
Read More: https://republicpolicy.com/sadra-e-mumlekat-dr-arif-ali-sy-pervaiz-elahi/
مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکو ووٹ دیں گے۔
Read More: http://https//republicpolicy.com/chairman-tehreek-insaf-imran-khan-sy-wazire-alaa-punjab/
پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔
اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔