Premium Content

پی ٹی آئی چیئرمین کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط: پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام سے بچایا جائے

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے چیف جسٹس آف پاکستانقاضی فائز  کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات میں یکساں مواقع ملنے چاہییں۔

سات صفحات پر مشتمل خط میں، پی ٹی آئی چیئرمین نے چیف جسٹس پر زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے، کارکنوں کے اغوا اور گمشدگیوں کے خلاف کارروائی کریں۔

خط میں کہا گیا کہ ان گمشدگیوں  اورمن مانی گرفتاریوں سے معاشرے میں خوف پھیلاہے اور یہ پاکستان کے آئین اور قوانین کے کی سخت توہین ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

خط میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ملک بھر میں صحافیوں/سیاسی کارکنوں کے اغوا/گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے برائے مہربانی ایک کمیشن بنایا جا ئے۔

سابق وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے جج سے درخواست کی کہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن ریگولیٹر کو ہدایت دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق کے سیاسی میٹنگز اور اجتماعات کرنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos