Premium Content

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان

Print Friendly, PDF & Email

پی ٹی آئی سے متعلق زیادہ تر معاملات میں،سیسرو کا قول”زیادہ قوانین، کم انصاف” پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ قلم کے ایک اور جھٹکے سے پارٹی کے ہاتھوں سے کرکٹ کا بیٹ پھر چھین لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی امیدواروں کے پاس آزاد حیثیت سے آئندہ الیکشن لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ جائے گا۔

توقع ہے کہ تازہ فیصلہ جلد ہی پی ٹی آئی کی طرف سےسپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ زیادہ تر مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی اپنی حد سے زیادہ جانچ پڑتال کے ساتھ حد سے تجاوز کیا ہے، پارٹی کو امید ہے کہ انتخابی نگران کے فیصلے کی شفافیت کو تمام زاویوں سے جانچنے کے بعد اس کی اپیل کو برقرار رکھا جائے گا۔

اپنی طرف سے، الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو ’معمول کی سزا‘ کے طور پر بلے سے محروم کرنے کے اپنے فیصلے کو گھمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے جو کچھ کیا جا رہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے، یہ پارٹی کو انتخابات میں منصفانہ موقع سے محروم کرنے کے لیے محض ایک چال ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

جہاں کبھی الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے میں محض ناکام نظر آتا تھا، وہیں اب الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کو ہر ممکن حد تک غیر منصفانہ بنانے کی کوششوں میں ملوث نظر آنے لگا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کے ذریعے ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات کے انعقاد سے چند ہفتے قبل بیلٹ پیپر پر سے اسےاپنے مشہور انتخابی نشان سے محروم کر دیا ہے۔ اگر ماضی پر غور کیا جائے تو اس طرح کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن نے پہلے کبھی کسی بھی سیاسی پارٹی کی نہیں کی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے کبھی انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد نہیں کیا۔

عام طور پر، سیاسی جماعتوں میں داخلی انتخابات – چند ایک کو چھوڑ کر – ایک معمول کا فسانہ ہے اور پی ٹی آئی کو جس طرح کی جانچ پڑتال کا نشانہ بنایا گیا ہے اس طرح کبھی نہیں ہوا ۔ لہٰذا، اگرچہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اس معاملے میں پہلے دیے گئے ریلیف میں طریقہ کار کی خرابیوں کی وجہ سے ای سی پی کے فیصلے کو برقرار رکھا ، لیکن یہ ضروری ہے کہ اس معاملے کو فیصلہ کن اور منصفانہ طریقے سے، متعلقہ عدالت میں اٹھایا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos