Premium Content

پی ٹی آئی نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیسوں کے جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے منگل کو اپنے خلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسوں کے جیل ٹرائل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کے خلاف دو درخواستیں دائر کیں۔ کیس میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 14 نومبر کو القادر ٹرسٹ کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جہاں توشہ خانہ کیس میں 28 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، اس کے علاوہ استدعاکی کہ جب تک ان کی اپیلیں عدالت میں زیر التوا ہیں ٹرائل کو روک دیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos