Premium Content

پنجاب نے صوبے بھر کی جیلوں میں سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے قیدیوں کی ملاقات پر پابندی عائد کردی

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پنجاب حکومت نے قیدیوں کی ملاقات پر عارضی پابندی لگاتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات کو پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ حکم تحریک انصاف کے بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی اور میڈیا کو کوریج سے روکنے کے بعد جاری کیا گیا۔

ترجمان جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق یہ حکم صوبے بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو خط بھیجا ہے جس میں انہیں اڈیالہ، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان جیلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی آڈٹ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیکنگ اور باؤنڈری والز پر خاردار تاریں لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مزید برآں، محکمہ داخلہ نے جیل کا دورہ کرنے والے اہلکاروں کی سخت چیکنگ کا بھی حکم دیا ۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں پولیس اور رینجرز کی فرضی مشقوں کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے منگل کو پی ٹی آئی کے بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق دو ہفتوں کے لیے ہو گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos