قوم آج یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے سخت محنت کی جائے گی۔
یہ دن 1940 میں آج کے دن تاریخی قرارداد لاہور کو اپنانے کی علامت ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے مقصد کے حصول کے لیے ایک فریم ورک فراہم کیا۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ ہے جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاس کریں گے جبکہ لڑاکا طیارے فضائی کراتب پیش کریں گی۔
دوپہر کو ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں صدر آصف علی زرداری مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز اور میڈلز سے نوازیں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.