روس کا خلائی جہاز چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے

[post-views]
[post-views]

روسی خلائی ایجنسی راس کوسموس نے 50 سال بعد چاند کی جانب توجہ مبذول کی ہے۔ روس کا خلائی جہاز لیونا 25 چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے جہاں سے اس نے شاندار تصاویر بھیجی ہیں۔

روس نے 1976 کے بعد ایک جدید خلائی جہاز چاند پر روانہ کیا ہے جو اس وقت چاند کےگرد مدار میں چکر کاٹ رہا ہے۔ چند ہی دنوں میں یہ چاند کے ایک گڑھے کے قریب اترے گا جس کا نام بوگیوسلوفسکی کریٹر ہے جو قمری قطبِ جنوبی پر موجود ہے۔

فی الحال اس کی شاندار تصاویر میں زمین اور دیگر اجرام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ 800 کلوگرام وزنی لیونا 25 کو اس جمعہ کو خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ آہستہ آہستہ چاند کی جانب بڑھا اور اب اس کے مدار کا باسی بن چکا ہے۔ اس خلائی مشن میں چاند پر پانی کی تلاش شامل ہے، لیکن ساتھ ہی یہ مٹی کا موازنہ بھی کرے گا اور وہاں سے بعض نمونے جمع کرے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے تناظر میں یورپی عدم تعاون کے باوجود اپنا خلائی مشن جاری رکھے گا۔ نئی روسی کاوش دنیا کے بڑے ممالک کی جانب سے خلائی بالخصوص چاند کی دوڑ کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos