Premium Content

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جعلسازی کیس میں مجرم قرار

Print Friendly, PDF & Email

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جعل سازی کیس میں مجرم قرار دیا گیا۔

ٹرمپ کو سزا کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کرنے پر نیویارک جیوری نے سنائی، عدالتی حکم کے مطابق 11 جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان کیا جائے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کئے گئے تھے، جیوری نے تمام الزامات کو درست قرار دیا۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ یہ رقم فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی کو ادا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق امریکی صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ بے بنیادہے، میں بالکل بے قصور ہوں، یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

اپنے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم آخر تک لڑیں گے، یہ آئین اور قانون کیلئے طویل جنگ ہوگی۔

جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

علاوہ ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم کا کہنا ہے کہ ری پبلکن لیڈر کی جانب سے اپیل عدالتی فیصلے کو اڑا کر رکھ دے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos