Premium Content

صدر کی طرف سے سمری واپس کیے جانے کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کر لیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے سے انکار پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت جمعرات کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

اس اجلاس کے دوران نومنتخب ایم این ایز حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے یہ فیصلہ آئینی ماہرین اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر عملے سے مشاورت کے بعد کیا۔صدر کی جانب سے نومنتخب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صدر نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ایوان زیریں اس وقت تک نامکمل رہے گا جب تک تمام جماعتوں کو مخصوص نشستیں تفویض نہیں کی جاتیں۔

آئین کے آرٹیکل 91 کے مطابق اگر صدر اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کرتے تو اسپیکر قومی اسمبلی انتخابات کے بعد 21 تاریخ کو اجلاس بلانے کا پابند ہے۔

اس کے مطابق اسپیکر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد 29 فروری کو اجلاس بلوا سکتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos