صدرمملکت سے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقاتیں

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سےنئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا اورنئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر کی ایوان صدر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں صدرمملکت نےساحرشمشاد مرزا کوجنرل کےعہدے پرترقی اور بطورچیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی پرمبارکباد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022ء سے ہوگا صدر مملکت نے سید عاصم منیر کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور ان کی چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی۔چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022ء سے ہوگا۔

صدر مملکت نےانہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos