نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وزیراعظم نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی

[post-views]
[post-views]

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف  نے مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف  کی وطن واپسی ممکن بنانے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل  دے دی۔ 

مسلم لیگ (ن )  کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ  کی وطن  واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، جبکہ معاون خصوصی عطاء اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں کمیٹی میں نواز شریف کے کیس کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری مقدمات کی  تیز رفتار پیروی کو  یقینی بنائے گی، اور قائد ن لیگ کی نااہلی اور  مقدمات کے خاتمے کے لیے کام کو تیز کیا جائے گا۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

پارٹی  ذرائع  کے مطابق  لیگل ٹیم نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos