گرمیوں کا موسم اپنے ساتھ شدید گرمی لاتا ہے، جس سے ہیٹ اسٹروک اور دیگر صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس گرم موسم میں، طبیعی طور پر ٹھنڈا رہنا اور بیماریوں سے بچنا ضروری ہے۔
کچھ پھل ایسے ہیں جو گرمیوں میں ٹھنڈک اور صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں سے 8 پھل درج ذیل ہیں:۔
تربوز
پانی اور فائبر سے بھرپور
ہضم کرنے میں آسان، میٹھا اور رس دار
تھکاوٹ دور کرتا ہے
آم
وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور مدافعت نظام کو مضبوط کرتا ہے
پانی کی مقدار زیادہ ہونے سے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے
جلد کو دھوپ سے تحفظ فراہم کرتا ہے
کھیرے
وٹامن کے، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور
مجموعی صحت کے لیے ضروری
پاپیتا
پانی اور فائبر سے بھرپور
ہاضمے کو صحت مند رکھتا ہے
قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
سنترا
الیکٹرولائٹس، پانی اور وٹامن سی سے بھرپور
جسم کو انتہائی درجہ حرارت سے محفوظ رکھتا ہے
جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھتا ہے
تھکن اور ہیٹ اسٹروک سے لڑنے میں مدد کرتا ہے
آڑو
جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھتا ہے
مفید اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتا ہے
وٹامن اے اور سی سے بھرپور
صحت مند جلد کو فروغ دیتا ہے
انناس
جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے
چکنائی کم کرتا ہے
ہاضمے کو بہتر کرتا ہے
سوزش کو دور کرتا ہے
بہت سی بیماریوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے
توانائی فراہم کرتا ہے
وزن کم کرنے میں معاون
بیریز
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ
فائبر سے بھرپور
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
ان پھلوں کو اپنی خوراک میں شامل کرکے آپ گرمیوں میں ٹھنڈے اور صحت مند رہ سکتے ہیں۔ان کے علاوہ، زیادہ پانی پینا اور گھر سے باہر نقل و حرکت کو محدود رکھنا بھی گرمیوں میں صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.