Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا بھائی کی ہدایت پر لندن قیام میں اضافہ

Print Friendly, PDF & Email

 لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے اپنے لندن میں قیام  کا دورانیہ ایک دن بڑھا دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لیے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔

ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم کل بدھ کے روز وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لیے برطانیہ آئے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1