سائنس دان ایک ایسی جدید بیٹری پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد اسمارٹ فون صارفین کو بار بار چارجنگ کرنے سے نجات مل جائے گی۔
کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دان ایک ایسی مائیکرو چپ پر کام کر رہے ہیں جو ڈیوائسز میں اتنے مؤثر انداز میں چل سکے گی کہ فون کو مہینے میں صرف ایک بار ہی چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
مائیکرو چپ پر کام کرنے والا اسٹارٹ اپ وائرے ان درجنوں اسٹارٹ اپس میں سے ایک ہے جن کو برطانوی حکومت کی جانب سے پشت پناہی حاصل ہے۔
برطانیہ کے ٹیک منسٹر پال اسکلی کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز جدید دنیا کی بنیاد ہیں اور برقی گاڑیوں سے لے کر امراض سے لڑنے تک ہر چیز کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
وائرے کی مائیکرو چپ جو اسمارٹ فونز کی بیٹری کے دورانیے کو بہتر کر سکتی ہے، یہ خیال کیمبرج یونیورسٹی کے ریاضی کے محققین کا ہے۔یہ خیال سلی کون چپ پروسیسر کے ایسے ڈیزائن پر مبنی ہے جس کو چلنے کے لیے تقریباً صفر توانائی کی ضرورت ہوگی جس کا مطلب ہے کہ بہتر بیٹری کی کم ضرورت ہوگی۔
دوسری جانب امپیرئل کالج لندن کے محققین کی اسٹارٹ اپ منٹ نیورو کی بنائی گئی چپ موجودہ ڈیوائسز سے 100 گُنا زیادہ چھوٹی ہے۔
ایسی ڈیوائسز، مثال کے طور پر قوتِ سماعت سے محروم افراد میں لگائی جانے والی ڈیوائس اور رعشے کے مرض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے لگائے جانے والے اسٹیم یولیٹر جیسی ڈیوائس، کے طور پر دہائیوں سے استعمال کی جارہی ہیں۔