Premium Content

سلیمان شہباز چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان پہنچ گئے

Print Friendly, PDF & Email

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان پہنچ گئے۔ سلیمان شہباز سعودی عرب سے سعودی ائیر لائن کی پرواز نمبر726سے رات 1 بجکر 05 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے، انہوں نے بزنس کلاس میں سفر کیا اور اپنے ہمراہ دو بیگ لائے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچتے ہی سلیمان شہباز ائیرپورٹ پر کھڑے نجی طیارے میں سوار ہوکر لاہور روانہ ہوگئے۔

Read More: https://republicpolicy.com/prime-minister-shehbaz-sharif-meets-former-pm-nawaz-sharif/

سعودی ائیرلائن کی پرواز کنگ عبدالعزیز جدہ ائیرپورٹ سے سعودی وقت کے مطابق شام 6بجکر 20 منٹ پر پاکستان روانہ ہوئی اور 5 گھنٹے پرواز بھرنے کےبعد شب 1 بجکر 05 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔

Read More: https://republicpolicy.com/fixing-the-structural-issues-of-the-economy-of-pakistan/

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کو سلیمان شہباز کےپاکستان پہنچنے پرگرفتاری سے روک دیا۔

سلیمان شہباز دو روز آرام کے بعد 13 دسمبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔ وہ اکتوبر 2018 میں بیرون ملک گئے تو ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جسکے بعد سے وہ بیرون ملک میں ہی مقیم تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos