الزائمر کی نئی دوا متعارف

[post-views]
[post-views]

واشنگٹن: الزائمر (نسیان اور دماغی طور پر کمزوری) کے مریضوں کے لیے متعارف کرائی جانے والی نئی دوا ڈی منشیا مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

مؤقر سائنسی جریدے نیچر میں شائع شدہ طبی تحقیقی رپورٹ کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ نئی دوا الزائمر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ دوا اسی وقت مؤثر و کارگر ہو گی جب ا س کا استعمال مرض کے ابتدائی اسٹیج میں کیا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کی جانے والی آزمائش میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ متعارف کرائی جانے والی دوا یادداشت کی کمزوری کے عمل کو سست کردیتی ہے۔

شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دوا ڈی منشیا میں مبتلا لوگوں کے دماغ میں بننے والے پروٹین کو صاف کر کے بیماری کے ابتدائی مراحل میں اس کی روک تھام میں مدد فراہم کرتی ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جولائی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

سائنسی ماہرین نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ یہ دوا علاج نہیں ہے، یہ الزائمر کی بیماری میں کام کرتی ہے اور ڈی منشیا کی دیگر اقسام میں کام نہیں کرتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos