تیزی سے پیدل چلنا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے

[post-views]
[post-views]

یونیورسٹی آف لیسٹر کے محققین نے اوسطاً 57 برس کے 3 لاکھ 91 ہزار 652 افراد کا معائنہ کیاہے۔ تحقیق کےمطابق تیزی سے پیدل چلنے والوں (6.4 کلومیٹر سے زیادہ رفتار پر)میں کینسر یا دل کے دورے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ تیزی سے پیدل چلنے میں صحت بہتر ہوتی ہے اور بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔ لیکن سائنس دانوں نے واضح کیا ہے کہ یہ ان کے نتائج ان صحت مند افراد کے لیے ہیں جو تیز چلنے کی قابل ہوتے ہیں۔

مطالعے میں شرکا نے پیدل چلنے کی رفتار کے متعلق بتایا۔ ان رفتاروں میں سست (4.8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم)، معمولی (4.8 سے 6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان) یا تیز (6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) شامل تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اعداد و شمار کے مطابق صرف 6.6 فی صد افراد نے کم رفتار سے چلنے، 52.6 فی صد افراد نے معتدل رفتار سے چلنے جبکہ 40.8 فی صد افراد نے تیز رفتار چہل قدمی کرنے کے متعلق بتایا۔

تحقیق کے شرکاء کا معائنہ 13 سال تک کیا گیا اور اس دوران 22 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تحقیق کے نتائج میں دیکھا گیا کہ وہ خواتین جو تیز رفتار سے چلتی تھیں ان کی دوسروں کے نسبت کینسر کے سبب موت واقع ہونے کے امکانات 26 فی صد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ امکانات 29 فی صد کم تھے۔

تیز رفتاری سے چلنے والی خواتین میں قلبی امراض سے اموات کے امکانات 60 فی صد کم دیکھے گئے جبکہ مردوں میں یہ شرح 62 فی صد کم تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos