ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر

[post-views]
[post-views]

خفیہ دستاویز کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت اگلے سال شروع ہو گی۔

یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ایلین کینن نے فیصلہ دیا کہ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کے مقدمے کی سماعت 20 مئی 2024 کو فورٹ پیئرس، فلوریڈا میں دو ہفتے کے مقدمے کے ساتھ مقرر کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے تھے کہ کیس کی سماعت نومبر 2024 کے انتخابات کے بعد کی جائے جب کہ پراسیکیوٹر کا موقف تھا کہ کیس کی سماعت اسی سال ہونی چاہیے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ایف بی آئی نے گزشتہ سال اگست میں فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران 11 ہزار سے زائد حساس دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے اور محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے 37الزامات کا سامنا ہے۔

خفیہ دستاویزات کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی جب کہ ٹرمپ کو گزشتہ ماہ میامی کے وفاقی کورٹ ہاؤس سے خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں کچھ عرصے بعد رہا کردیا گیا تھا۔سابق صدر نے ہمیشہ اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا اور اس کیس کو اپنی انتخابی مہم کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔انہوں نے خفیہ دستاویزات کیس میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos