ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے تاریخی شہر استنبول میں ہونے والے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے۔
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جن میں ترک صدر اردوان کے مقابلے میں 3 امیدوار میدان میں ہیں۔
ترک صدر انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور آج ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں اردوان نے انتخابی جلسہ کیا ہے۔
https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے اور اس انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پرترک صدر اردوان کا کہنا تھاکہ حمایت جاری رکھنے پر استنبول کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہ دیں۔