ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق ترک صدر دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اورعالمی سیاسی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترک صدررجب طیب اردگان کل 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے۔
ترک صدرکے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے کےدوران متعدد اہم معاہدوں اورایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردگان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹ جک کو آپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔