ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدرجو بائیڈن کوانٹیلی جنس بریفنگ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کے بارے میں رپورٹ کا حوالہ دیا، اوران کی  یادداشت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق صدرکوخفیہ معلومات کی ضرورت نہیں ہے، سابق صدربائیڈن نے کہا تھا کہ ان کی یادداشت بلکل ٹھیک ہے۔

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے معاشی ریکارڈ کو سراہا، ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ میں ایک اچھے ریکارڈ کے ساتھ آفس چھوڑرہا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos