Premium Content

یوکرین کا روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرون حملہ

Print Friendly, PDF & Email

گزشتہ سال فروری سے جاری روس یوکرین جنگ میں پہلی بار روسی دارالحکومت ماسکو  پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ڈرون حملہ ہوا جس میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

روس نےماسکو پر ہونے والے ڈرون حملے کا الزام یوکرین پر عائد کردیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے ماسکو پر ہونے والے ڈرون حملہ یوکرین کا دہشت گرد حملہ ہے، آج صبح یوکرین نے ماسکو کو دہشت گرد ڈرون حملے کا نشانہ بنایا،حملے میں 8 ڈرونز داغے گئے، دشمن کے داغے گئے تمام ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔

ماسکو کے میئر کا کہنا ہے ڈرون حملے میں عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا،کوئی زخمی نہیں ہوا،جبکہ ماسکو کے ریجنل گورنر کے مطابق  ماسکو پر داغے گئے متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔

دوسری جانب ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے میں یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos