یوکرین کے صدر ولادومیر زیلن سکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرے۔
یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زیلن سکی نے کہاکہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلے، نیٹو کو چاہیے کہ اس بارے میں جلد اور واضح مؤقف اپنائے۔
اس سے پہلے زیلن سکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے مغرب پر زور ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو ایف سولہ جنگی طیاروں اور پائلٹ کی تربیت کی ضرورت ہے۔
ادھر امریکی میڈیا نے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے خفیہ دورہ یوکرین کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ولیم برنس نے صدر زیلن سکی اور یوکرینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی ہیں۔
ولیم برنس کا یوکرین کا یہ سفر ویگنر گروپ کی بغاوت سے ایک روز پہلے ہوا تھا اور ملاقاتوں میں ویگنر گروپ کی بغاوت موضوع نہیں تھا۔







