وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ طارق ٹیڈی نے اسٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کئے، اپنے مزاح اور فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات
آج وہ اپنے مداحوں کو غمگین اور اداس کر کے دنیا سے پردہ کر گئے،فن کی دنیا میں انکی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔۔