Premium Content

وطن کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے:پاکستانی سفیر مسعودخان

Print Friendly, PDF & Email

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ہم وطنوں اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 77 سال قبل پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک معجزہ تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنا 76سال کا سفر مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے اسلاف نے پاکستان قائم کیا جب کہ اس ملک کو مضبوط بنانے کے لیے نسلوں نے قربانیاں دیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سفیر نے کہا کہ آج ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور ہماری اجتماعی کوششوں سے وطن عزیز دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

دریں اثناء امریکہ  واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کو سبز پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos