وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد کی ملاقات طاہر جاویداور وفد نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدامات کو سراہا۔
ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے، اوورسیز کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ امریکی سینیٹ میں پاکستان مخالف متعدد بلوں پر تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔