Premium Content

Add

وزیراعظم پاکستان آج سے قطر کا دو روزہ دورہ کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: امیرِ قطر کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر 5 مارچ کو دوحہ پہنچیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی 5ویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 5 سے 9 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، جس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/zardari-fazal-shahbaz-ki-eham-bethak/

کانفرنس میں قائدین ایل ڈی سی کے حق میں اضافی بین الاقوامی امدادی اقدامات اور کارروائی کو متحرک کریں گے اور ایل ڈی سی ایس اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔
دوحہ میں وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔ پاکستان عالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے گلوبل ساؤتھ کی اجتماعی آواز کو بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1