وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات: وفد میں چیئرمین شکیل مسعود حسین،سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود، ناز آفرین سہگل اورچیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک چوہدری عبدالرحمان شامل تھے۔
ملاقات میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ایسوسی ایشن کوواجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کروائی ۔ اُنہوں نے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین اور کابینہ کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ نئی منتخب ہونے والی کابینہ میڈیا کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔
اس موقع پر صوبائی انفارمیشن سیکرٹری آصف بلال لودھی، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، پریس سیکرٹری وزیراعلٰی اقبال چوہدری اور ڈی جی پی آر افراز احمد بھی موجود تھے۔