Premium Content

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سکھر- حیدرآباد موٹروے (ایم-6) کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سکھر- حیدرآباد موٹروے (ایم-6) کا سنگ بنیاد رکھ دیا:  اُنہوں نے اس موقع پر کہا کہ میاں نواز شریف کے اپنے پاکستانیوں کے ساتھ عہد کی پاسداری کرتے ہوئے306 کلومیٹر طویل  سکھر-حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جو پشاور تا کراچی پاکستان کے تمام بڑے شہروں کو منسلک کر دے گی۔

Read More: https://republicpolicy.com/federal-pas-officers-continue-to-plunder-the-province-of-sindh/

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پاکستان میں موٹرویز کی تعمیر کا سہرا صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف کو ہی جاتا ہے ۔ سکھر حیدرآباد موٹروے 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو کر پشاور تا کراچی ، پاکستان کے تمام بڑے شہروں کو منسلک کر دے گی اور اس سے تقریباً 25 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔  اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں موٹرویز اور دیگر میگا پراجیکٹ کی تعمیر کے ناقد آج ان منصوبو ں کے معترف ہیں۔

Read More: https://republicpolicy.com/another-federal-pas-officer-plunders-the-province-of-sindh/

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سکھر حیدر آباد موٹر وے (ایم 6) کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے ہوتے ہوئے کسی بھی پراجیکٹ میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر  اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی اس موقع پروزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos