وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بادشاہ عزت مآب چارلس 3 اور وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے عزت مآب بادشاہ چارلس 3 اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

وزیراعظم نے نئے بادشاہ کی تاجبوشی کی تقریبات کے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارک باد دی۔

محترم بادشاہ چارلس 3 اور برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر برطانیہ کی ترقی میں پاکستان کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف  بھی کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos