Premium Content

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو ا جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/bannu-cantt-operation-complete-all-terrorists-killed/

عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے  والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں پر بریفنگ دی گئی، خفیہ اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی اہم فیصلوں کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazire-azam-shahbaz-sharif-sy-armi-chief-general/

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات کی تھی جس میں ملکی سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos