میٹا کی ذیلی ایپ واٹس ایپ نے آئی او ایس اور انیڈرائیڈ پر انسٹنٹ ویڈیو پیغام کے حوالے سے بیٹا ورژن پر اپ ڈیٹ متعارف کروا دی ہے۔
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ورژن 2.23.16.19 اور آئی فون ورژن 23.15.1.76 میں نئی ویڈیو پیغام کے متعلق اپ ڈیٹ متعارف کروائی ہے۔
اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ویڈیو پیغام آن یا آف کر سکیں گے۔ اس سے قبل فیچر پہلے سے طے شدہ سیٹنگ کے سبب غیر فعال نہیں کیا جاسکتا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انسٹنٹ ویڈیو پیغام کو آن یا آف کرنے والا ٹول فی الحال ایندرائیڈ اور آئی او ایس میں واٹس ایپ بِیٹا کا تازہ ترین ورژن انسٹال کرنے والے کچھ صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ دنوں میں یہ فیچر دیگر صارفین کےلیے متعارف کرادیا جائے گا۔
واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے بِیٹا ورژن کے لیے ملٹی اکاؤنٹ فیچر اور نئے انٹرفیس ڈیزائن کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔













