Premium Content

زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت مل گئی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے بدھ کی رات گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

زرتاج گل کو مبینہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کے خلاف گزشتہ سال اگست میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نےزرتاج گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو اسے گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو جمعرات کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس سے قبل گرفتاری کے خدشے میں مبتلا زرتاج گل نے عدالت کے احاطے سے جانےسے انکار کر دیا۔

ایک جذباتی لمحے میں، انہوں نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے لیے معافی مانگی۔

ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی میں  الیکشن لڑ رہی ہوں یا جنگ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے ضمانت نہیں مل جاتی میں یہاں سے نہیں جاؤں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos