ایرانی بندرگاہ دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔

ایرانی وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیتے ہوئے کسی بھی کوتاہی یا ارادی عمل کو بے نقاب کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے 30 گھنٹے گزرنے کے بعد بندرگاہ کے کچھ حصوں میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، ایرانی حکومت نے بندرگاہ دھماکے کے بعد قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب روس نے ایران کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos