ایران کے ساتھ صرف غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی صورت میں معاہدہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

[post-views]
[post-views]

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی واحد شرط ’’غیر مشروط ہتھیار ڈالنا‘‘ ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے بعد وہاں ایک قابل قبول اور مضبوط قیادت کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔ ان کے مطابق اس کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کی معیشت کو بہتر بنانے اور اسے دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے بھی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے آئندہ رہنما کے انتخاب کے عمل میں بھی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos