ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، ژوب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔









