بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

بلوچستان: رات کےاوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد

[post-views]
[post-views]

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلع ژوب، کچھی اور ضلع موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ضلع ژوب میں کوئٹہ سے ڈی آئی خان کی طرف آنے جانے والی مسافر بسیں اور کوچز شام 6 سے صبح پانچ بجے تک سفر نہیں کر سکیں گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ضلع کچھی بولان کی حدود میں تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک نہیں ہو سکے گا۔ سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو ناڑی بینک، جبکہ کوئٹہ سے سبی جانے والی ٹریفک کو کولپور کے مقام پر صبح پانچ بجے تک روک دیا جائے گا۔

ضلع موسی خیل کی حدود میں تا حکم ثانی این 70 پر ہرقسم کی پبلک پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بڑی گاڑیوں کا شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک داخلہ بند رہے گا، لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو ان اوقات میں گن گری کے مقام پر روک دیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos