بھارت میں ٹرین حادثے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

[post-views]
[post-views]

بھارت میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا کے جلگاؤں میں پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں بعض مسافر آگ سے بچنے کیلئے ٹرین سے اترگئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ٹرین پشپک ایکسپریس میں آتشزدگی کی افواہ پھیلتے ہی مسافروں نے زنجیر کھینچی تو ٹرین سے متعدد افراد نیچے اترے اور پٹڑی کراس کرنے کے دوران بنگلورو سے دہلی جانے والی کرناٹکا ایکسپریس کی زد میں آ گئے۔

جلگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی، یہ حادثہ ممبئی سے  چار سو کلومیٹر دور پچورا کے قریب مہی جی اور پردھاڈے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا

زخمی ہونے والے مسافروں کو ریسکو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، وزیر ریلوے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرکے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos