بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف

[post-views]
[post-views]

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہے، بہترین پرفارم کی کوشش کرینگے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے، بھارت کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں 2 میچ میں شکست دے چکے ہیں، اس بار بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے اور دبئی کی کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزرگیا اب بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، جو غلطیاں کی تھیں وہ نہ دہرائیں تاکہ ٹورنامنٹ میں آگے جائیں اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ سے میچ میں 10 اوورز مکمل کیے، انجری تو کسی بھی لمحے ہوسکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے گر کر بھی زخمی ہوسکتا ہے، کچھ چیزیں انسان کی اختیار میں نہیں ہوتیں اس لیے ان کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

حارث رؤف نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمبی نیشن خراب ہوگیا ہے، البتہ کچھ اچھے پلیئرز ہیں جو بہتر پرفارم کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos