سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے

[post-views]
[post-views]

سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ بدھ کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔یاد رہےکہ شہزادہ محمد بن فہد سعودی عرب کے سابق فرمانروا فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے تھے، وہ سعودی عرب کے مشرقی صوبےکےگورنر بھی رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا ،سعودی عرب کیلئے ان خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos