صدرمملکت آصف علی زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز صدرآصف زرداری کے انفیکشن کا علاج کررہے ہیں، ان کی فزیو تھراپی بھی ہورہی ہے۔
ڈاکٹرعاصم حسین نےکہا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اب انہیں کلفٹن میں واقع اسپتال سے بلاول ہاؤس کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
صدرمملکت آصف زرداری 10 دن تک اسپتال میں زیرعلاج رہے، ان کوعید الفطر کی رات نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔









