علامہ اقبال کے یوم وفات پر وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج نوجوانوں کو چاہیے وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ اور ان کی شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ علامہ اقبال کی شاعری نے مسلمانوں کے اندر نئی روح پھونک دی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا۔ جبکہ انہوں نے مسلمانوں کو سیاسی، فکری اور روحانی طور پر متحد کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں۔ اور یہی وہ پیغام ہے جو نوجوانوں کو ہر میدان میں کامیاب کر سکتا ہے۔ ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اقبال کے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos