بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، شہری جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی 15 گنڈی چوک پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں دہشت گردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں چوکی کا مین گیٹ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شہری گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکاراورچوکی کا چوکیدارزخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ اچانک کیا گیا اورجوابی کارروائی سے دہشت گرد فرارہو گئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قراردیتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے جبکہ شہریوں سے مشکوک حرکات کی اطلاع فوری دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos