بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

[post-views]
[post-views]

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos