پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کا صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں نے ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پشاور کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اور شہر کے مسائل حل نہ ہونے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کی صورتحال ناقص ہے اور ادارے کام نہیں کر رہے۔ صوبائی دارلخلافہ ہونے کے باوجود شہر میں پینے کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر روڈ اور جی ٹی روڈ کے علاوہ تمام سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس ناکافی ہیں۔ جبکہ رنگ روڈ لنک پر کام پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 ادوار سے التوا کا شکار ہے۔ ٹیکس کی وجہ سے پشاور میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی ختم ہو گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پشاور میں کنسٹرکشن انڈسٹری آخری سانسیں لی رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے سابق ادوار کی طرح پشاور کے فنڈ دیگر اضلاع کو منتقل کیا۔ اور شہر میں ناقص ٹریفک مینجمنٹ شہریوں کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos