بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

یومِ تکبیر پر 28 مئی کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا

[post-views]
[post-views]

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ، 28 مئی 2025 کو یومِ تکبیر کے موقع پر بند رہے گا۔ یہ تعطیل وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر اس تاریخی دن کی یاد میں دی گئی ہے، جب پاکستان نے 1998 میں بلوچستان کے ضلع چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے، جس سے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی کو بینک بند رہے گا، جو کہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے تحت ہے۔حکومتی انتظامیہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر چھٹی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بھی ایک روز قبل یومِ تکبیر کی مناسبت سے 28 مئی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos